حیدرآباد،24مئی(اعتمادنیوز)گھٹکیسر پولیس کو ایک نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب ہوئی ،شک ہے کہ اس خاتون کی عصمت دری کے بعد اسے قتل کیا گیا۔گھٹکیسر پولیس کے مطابق نعش ہفتہ کے روز انناجی گوڑہ فلائی اوور بریج کے
روم میں دستیاب ہوئی۔نامعلوم حملہ آوورں نے خاتون کے سر پر ایک پتھر ڈالا دیا۔خاتون کی عمر 35سے 40سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں پوسٹ مارٹم اور شناخت کیلئے بھیج دیا گیا ۔گھٹکیسر پولیس نے قتل کاایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔